Uncategorized

دشمن نہیں دوست ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں: برطانوی رکن ناز شاہ

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔’پاکستان میں جمہورت کو درپیش خطرات’ کے عنوان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈزمیں مباحثہ سے خطاب میں ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔مباحثے میں لارڈ طارق سمیت متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور سابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پاٹیل بھی شریک ہوئیں۔مباحثے کے دوران خطاب میں لارڈ حنان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، وہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ ایوب خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھناچاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button