Uncategorized

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 15 فیصد کردیا گیا

سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے، یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس کی زیادہ فروخت کارڈز کے ذریعے ہونے سے اصل فروخت یا اصل انکم ٹیکس آشکار ہونے کا امکان تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button