Uncategorized

پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست کردی

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کودرخواست کردی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔ذرائع کے مطابق جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button