Uncategorized
مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا، کتنے کروڑ کا فائدہ ہوا
100 دن سے زائد دنوں تک جاری رہنے والی شادی جہاں اختتام کو پہنچ گئی ہے وہیں اب اننت امبانی نے اس شادی سے کتنا کمایا ہے، تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر جہاں کروڑوں روپوں سے زائد کا خرچہ ہوا وہیں، مکیش امبانی نے اس شادی سے 25 ہزار کروڑ سے زائد کمائے بھی ہیں۔اندازے کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا ان کی دولت میں کمی واقع ہوئی ہوگی، تاہم یہ غلط فہمی ثابت ہوئی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی کی دولت 5 جولائی تک 118 ارب ڈالرز تھی جو کہ 12 جولائی تک 121 ارب ڈالرز تک جا پہنچی۔