معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ نا خوشگوار واقعہ !
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے رات 12 بجے فون کیا کہ میں انگلینڈ سے آئی ہوں اور آپکی بہت بڑی فین ہوں اور ملکر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، میں بتائی گئی لوکیشن پر رات 4 بجکر 40 منٹ پر پہنچا خاتون ن مجھے کمرے میں بیٹھایا اور ڈلیوری بوائے کے بہانے ساتھیوں کو بلا لیا ۔خاتون کے7ساتھیوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد انھوں نے 2لاکھ 73ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،اغوا کار خلیل الرحمان قمر سےایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اغواکارخلیل الرحمان قمرکونامعلوم جگہ پر لے گئے اور تشددکانشانہ بناتےرہے،اغواکاروں کے اسرار پر خلیل الرحمن قمرنے دوست حفیظ کو 10لاکھ دینے کا کہا،دوست کیجانب سےپیسےنہ دینےپراغواکاروں نےتشددکانشانہ بنایا اور پھر ملزمان خلیل الرحمان کو نامعلوم جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مکمل واقعہ ایف آئی آر کی کاپی میں پڑھئے ـ