Uncategorized
حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے، سیکیورٹی جیسے اہم معاملات سیاست کے نذر کرنا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے، ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں، انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ہی کا شیوا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہر اگلنا واضح ثبوت ہے، جعلی فارم 47 حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے، جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔