Uncategorized

جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی امیدوار کے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے مخالف امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی دستبرداری پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ دھوکے باز جوبائیڈن کسی صورت صدارتی امیدوار کا اہل نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکی تاریخ کا سب سے بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کبھی بھی بطور صدر امریکی قوم کی خدمت کے لائق نہیں تھا، جوبائیڈن جھوٹ اور جعلی خبروں سے اوول آفس تک پہنچا، بائیڈن نے امریکا کو بہت نقصانات پہنچائے ہیں، بائیڈن کی وجہ سے لوگ بغیر چیکنگ سرحد پار کر کے امریکا آ رہے ہیں، ہم بہت جلد بائیڈن کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کریں گے، آئیں امریکا کو دوبارہ عظیم ترین بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button