Uncategorized
بھارت میں نیپا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری
بھارتی ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سالہ بچے میں نیپا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد ہی بچے کی ہلاکت ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر صحت نے تصدیق کردی ہے کہ کیرالا میں مزید 60 سے زائد افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں