Uncategorized
کراچی کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں
محرم الحرام کے جلوس کے باعث بند کی جانے والی شہر کی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔نمائش چورنگی سے کھارادر تک تمام سڑکیں کھول دی گئیں، ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق صدر، ریگل چوک اور پریڈی اسٹریٹ سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شاندار انتظامات کے باعث عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔