Uncategorized

پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سیاسی جماعت ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہےکہ سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، لیکن پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے پیرا میٹر میں نہیں آتی، پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا وہ سیاسی جماعت ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کی روایتی دعوت حلیم کی تقریب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلےکا احترام ہے لیکن فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا وہ سیاسی جماعت ہے۔ تحریک انصاف کو اپنا سیاسی رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ سیاست دان اپنی ذات سے آگےکا سوچتے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی ایسا نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button