پاکستان
پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاون ہو گا، حکومت کے پاس آپشن ختم ہو گئے، بوکھلاہٹ میں ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈہاک ازم کے لیے 4 ججز کو تین سال کے لیے لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگانا بدنیتی پر مبنی فیصلہ ہے، اقدام مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔