پاکستان

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے: ادارہ شماریات

ملک کی ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری رپورٹ کے اجراء کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں ہوئی جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار ہے جبکہ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار اور سندھ کی 5 کروڑ 57 لاکھ ہے۔چیف شماریات نعیم الظفر کے مطابق ملک کے صوبائی دارالحکومتوں میں زیادہ آبادی ہے، کراچی کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 30 لاکھ، پشاور کی آبادی 47 لاکھ اور کوئٹہ کی آبادی 25 لاکھ ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کی آبادی 36 لاکھ 90 ہزار، راولپنڈی کی آبادی 33 لاکھ، ملتان کی آبادی 26 لاکھ ہے جبکہ مردان کی 27 لاکھ، سوات کی 26 لاکھ، صوابی کی آبادی 18 لاکھ اور چارسدہ کی آبادی 18 لاکھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button