دنیا
جنوبی کوریا میں 300 ملی میٹر بارش سے پروازوں کا نظام درہم برہم، شہریوں کو انخلا کا حکم
جنوبی کوریا نے طوفانی بارشوں کے بعد سینٹرل ریجن کے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں جمعرات کو 300 ملی میٹر بارش کے بعد حکام نے سینٹرل ریجن میں دریاؤں کے قریب موجود آبادیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے جب کہ دارالحکومت سیئول کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارشوں سے متعلق وارننگز جاری کردی گئی ہیں۔