شوبز

ایشوریا سے طلاق کی پوسٹ پر ابھیشیک نے ردعمل دے دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ایشوریا رائے بچن کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان اُن کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن اور اِن کی اہلیہ، ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں کئی مہینوں سے زیرِ گردش ہیں۔حال ہی میں انڈسٹری کےخوبصورت ترین جوڑے کو امبانی خاندان کی شادی پر دیکھا گیا تھا جہاں ابھیشیک بچن نے اپنے مکمل خاندان کے ساتھ انٹری دی تھی۔ابھیشیک بچن کو انٹری کے دوران اپنے والد، امیتابھ بچن، والدہ جیا بچن، بہن شویتا بچن، اِن کے شوہر نکھل نندا، اور اِن کے بچوں، ناویہ نندا اور آگستیہ نندا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ اس دوران اس فریم سے ایشوریا اور اُن کی بیٹی آرادھیا غائب تھیں۔ایشوریا رائے اور آرادھیا نے امبانی خاندان کی دونوں تقاریب میں علیحدہ اور اکیلے انٹری دی تھی جبکہ تقریب کے دوران ایشوریہ اور ابھیشیک کو ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button