Uncategorized

کامران خان دنیا نیوز چھوڑ گئے، خبر بڑی کیوں نہیں؟

تحریر: عمران ملک آج سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہیں ہیں کے سینیئر اینکر کامران خان نے دنیا ٹی وی کو چھوڑ دیا ہے اور کسی بڑے گلوبل یو ٹیوب چینل کو جوائن کر رہے ہیں، یہ خبر کوئی بہت بڑی خبر اب اسلیے نہیں کے چینلز اب ہاتھ جوڑ جوڑ کر مہنگے اینکرز کو چینلز سے خدا حافظ کر رہے ہیں، کیونکہ چینلز اب اتنے مہنگے اینکرز کو برداشت نہیں کر رہے ہیں، سوشل میڈیا نے اینکرز کی پاپولیٹریٹی کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، اور اینکرز کو ابھی تک اسکا ادراک نہیں، اینکرز بعض دفعہ اتنے خود غرض ہو چکے تھے کے میڈیا ورکرز جنکی تنخواہیں 35 سے 75 ہزار ماہانہ تھیں انکو نکالا جا رہا تھا اور بعض تو ٹینشن ناں لے سکے اور اس دنیا سے ہی چلے گئے، لیکن اینکرز ٹس سے مس ناں ہوئے، اور اپنے ملینز کے پیکجز پر نظرثانی تک نہیں کی، اور چینل مالکان اپنے بزنس بند کرنے پر مجبور ہو گئے، میڈیا ورکرز ایک عرصہ سے یہ کیمپیئن چلا رہے کے اینکرز ایک فکس پانچ سے دس لاکھ روپے پیکج لیں، اور باقی اپنے پروگرام کے بزنس پر کمیشن لیں، اسطرح اینکرز کے پیسوں سے ایک کڑور تک بچا کر میڈیا ورکرز کو روزگار دیا جا سکتا ہے، پھر چینل والے اس بات سے بھی پریشان تھے، کے جو بھی اینکر جوائن کرنے آتا ہے، اپنے ساتھ پوری ٹیم لیکر آتا ہے، اور اپنی مرضی سے انکے پیکج طے کرتا ہے، چینل میں موجود ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بج جاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کے کامران خان تقریبا ماہانہ ایک کروڑ روپے دنیا نیوز سے وصول کر رہے تھے، اور بارہا کہا گیا کے اب وہ دنیا نیوز سے فارغ ہو جائیں گے، لیکن ایسا ہو ناں سکا، اور ذرائع کا کہنا ہے کے آج دنیا نیوز نے سکھ کا سانس لیا ہے، اینکرز اب یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر اچھے پیسے بنا رہے ہیں اب انہیں چاہیے کے نیوز چینلز اور میڈیا ورکرز پر رحم کریں اور سوشل میڈیا کو اپنا مین ہتھیار بنائیں ناں کے نیوز چینلز کو، اب یہ حال کے زیادہ تر چینلز ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان خرید چکے، وہی اتنے مہنگے اینکرز کا خرچہ برداشت کر سکتے تھے، لیکن اب انہوں نے بھی ہاتھ اٹھا دیے ہیں اور اسکی بڑی مثال ایک نیوز ہے، ٹیلون نیوز ہے-ایک دور تھا اینکر کا کسی چینل کو چھوڑنا بریکنگ نیوز ہوتی تھی، لیکن حالات اب ویسے نہیں رہے، گلوبل معاشیات نے ساری سائینس ہی تبدیل کر دی ہے اور سونے پہ سہاگہ سوشل میڈیا آپشنز ہیں، جس پر صرف چند اینکر حضرات ہی اچھا بزنس کر رہے ہیں، اب بات ساری مارکیٹنگ کی ہے کے کونسا اینکر اپنی اچھی مارکیٹنگ کرتا ہے، اس معاملے میں منصور علی خان، روف کلاسرا اور عمران ریاض خان نے صحیح وقت پر سوشل میڈیا میں اپنی جگہ بنا لی، حامد میر کوشش کے باوجود اپنا ذاتی یو ٹیوب چینل کھڑا نہیں کر سکےخبر یہ ہے کے اب یو ٹیوب پر کامران خان اپنے تجزیوں کے جلوے بکھیریں گے، اب آنے والا دور سوشل میڈیا اور یو ٹیوب سے کمانے کا ہی ہے اللہ اپکا حامی و ناصر ہو، آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button