Uncategorized

پی ٹی آئی پر پابندی: عدالتیں موجود ہیں ہم اس فیصلے پر عمل نہیں ہونے دینگے، بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون میں پابندی کی کوئی گنجائش نہیں اور اگر یہ حرکت کریں گے تو عدالتیں موجود ہیں لہٰذا ہم حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہونے دینگے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی اجازت نہیں کہ حکومت کوکوئی پارٹی پسند نہ ہو تو وہ اس پرپابندی لگادے اور اگرکوئی سیاسی جماعت کسی دشمن ملک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تو اس پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے، سیاسی جماعتوں پرپابندی کے فیصلے ہمیشہ آمروں نے کیے ہیں کسی جمہوری حکومت نے نہیں کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button