Uncategorized

الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے کے معاملے پر الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست کے ساتھ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی کاپی لف نہیں کی گئی، الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست کی کاپی بھی لف نہیں جبکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button