Uncategorized

کوہلی نہ لارا، اینڈرسن کو کیریئر میں سب سے مشکل بیٹر کون لگا؟

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل کر ریٹائر ہوگئے۔

اپنی سوئنگ بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کرنے والے جیمز اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 188 ٹیسٹ میں 704 وکٹیں حاصل کیں، وہ 700 سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے بولر جبکہ واحد فاسٹ بولربنے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طورپر 991 شکار کیے۔اپنے تقریباً 22 سالہ شاندار کیریئر میں انہوں نے اپنی سوئنگ سے کئی بیٹرز کو مشکل میں ڈالا۔

لیکن کیا کوئی ایسا بیٹر بھی تھا جس نے انگلش فاسٹ بولر کو پریشان کیا؟

جی ہاں! کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے اپنے طویل کیریئر میں سب سے مشکل ترین بیٹر کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کے خلاف بولنگ کرنامشکل لگا، وہ بہترین بیٹر تھے، ان کے خلاف میں نے کوئی خاص منصوبہ نہیں بنایا لیکن مجھے معلوم تھا کہ جب وہ بیٹنگ کرنے آگئے تو میں ان کے خلاف کوئی بری گیند نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button