پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان سے37 ماہ کیلئے قرض پروگرام پر آمادہ ہوا ،نئے قرض پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر 37 ماہ کے عرصہ میں ملیں گے۔اعلامیہ کے مطابق پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2023 اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت حاصل معاشی استحکام کی بنیاد پر توسیعی فنڈکی سہولت میسر ہے۔ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی ، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا، نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔