Uncategorized
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، آج سنایا جائیگا
اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج تین بجے سنایا جائے گا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی جس دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔