Uncategorized

صادق آباد میں پسند کی شادی جرم بن گئی، انتقام کی آگ میں حاملہ خاتون اغوا

صادق آباد کے تھانہ منٹھار کی حدود میں پرانی رنجش پر حاملہ خاتون کا انتقاماً اغوا کر کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا حمل ضائع ہوگیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق حاملہ خاتون کو ملزمان نے 11 دن تک اپنی تحویل میں رکھا اس دوران ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزمان کے خاندان کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی۔ لڑکا اور لڑکی دونوں نے بھاگ کر شادی کرلی.اس پر دونوں خاندانوں کے درمیان چپقلش جاری رہی۔ ملزمان نے لڑکے کے خلاف مبینہ طور پر لڑکی اغوا کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق لڑکی نے جان کا خطرہ محسوس کیا تو درالامان میں پناہ لے لی جبکہ لڑکا مفرور ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button