Uncategorized
بھاری بھرکم بجلی بلوں پر شوبز خواتین بھی پھٹ پڑیں
چند روزقبل سینیئر اداکار راشد محمود نے اپنا موجودہ بجلی کا ماہانہ45،000 کابل شیئر کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ، جس پر لوگوں نے اپنے ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے فنکار سے دلی ہمدردی ظاہر کی۔ ساتھ ہی صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ کم وبیش وہ بھی اسی قسم کی صورحال سے دوچار ہیں۔اب شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین سیلیبریٹیزبھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔ مشہور پاکستانی سنگر حمیرا چنا نے کہا کہ، انہیں 60ہزار کا بل موصول ہوا ہے۔ حالانکہ وہ صرف رات میں اے سی چلاتی ہیں۔ انہوں نےسرکاری عہدیداران پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں۔