Uncategorized

پاکستانی عوام ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

موجودہ حکومت میں شہری ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی بجلی خریدنے پرمجبور ہوگئے جبکہ شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے پہلے ماہ میں ملک کا اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف سب سے زیادہ 42روپے 59پیسے پر پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاور ڈویژن نے مالی سال 2023-24کے دوران ملک کی اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف کی تفصیلات سے نیپراکو آگاہ کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مارچ2024میں ملک کا اوسط فی یونٹ بجلی کا ٹیرف سب سے زیادہ 42روپے59پیسے پر پہنچ گیا تھا، ملک کے اوسط فی یونٹ ٹیرف میں بجلی کی بنیادی قیمت، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button