Uncategorized
مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا، کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا، اس تناظر میں عدالت کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، بھاری نفری تعینات کرکے قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ عدالتی تاریخ کا ایک اور جمعہ انتہائی اہم، سپریم کورٹ میں محفوظ شدہ فیصلہ آج جمعے کے روز دوپہر 12 بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ کھلی عدالت میں فیصلہ سنائے گا جبکہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔