Uncategorized

غزہ کے بچوں کو بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق ہے’: ملالہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ملالہ نے کہا کہ غزہ کے بچے بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ بولیں کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کے لیے عالمی رہنماؤں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ملالہ نے کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button