عمران کی دونوں گروپس سے ملاقات، شیر افضل کی پارٹی رکنیت معطل
عمران خان نے دونوں گروپس سے ملاقات کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے ۔شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا تھا۔شاہ زیب خانزادہ کا اپنے تجزیئے میں کہنا تھا کہ عدت کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور سیشن کورٹ کے پاس اس کا فیصلہ دینے کے لئے ایک دن باقی رہ گیا ہے، اس مرحلے پر بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو التوا میں رکھنے اور اس کیس میں تاخیر کرنے کے لئے گھٹیا اور غلیظ طریقہ کار اختیار کررہے ہیں، خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے بچے آج اس سارے معاملے میں ان کے اپنے بچے اپنی والدہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے ہیں۔نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی نے اپنی خبر کے حوالے پروگرام میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان 10محرم کے بعد سے وہ بھوک ہڑتال کریں گے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بھی کہا ہے کہ پاکستان میں او رپاکستان سے باہر اس حوالے سے تیاری کی جائے اور بھوک ہڑتال کی طرف پارٹی رہنما بھی جائیں۔