Uncategorized
حسن خیل آپریشن کے شہداء مکمل فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک
پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف ہوئے آپریشن میں شہید ہونے والےچاروں جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔پاک فوج کےسپاہی محمد ادریس شہید کو صوابی میں، بادام گل شہید کو کوہاٹ میں سپردِ خاک کیا گیا۔