Uncategorized

مریم نواز کی میٹرک میں پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات سے ملاقات،انعامی چیک بھی دیے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انعامی چیک اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علم کو 3 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔مریم نواز نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی ،مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی اور ان کے والدین اور استاتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button