Uncategorized

دبئی سے کولمبو کی پرواز میں خاتون مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن کی کولمبو کی پرواز میں خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی جس کے نتیجے میں طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 دبئی سے بینکاک کے دارالحکومت کولمبو ایئرپورٹ جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب بحیرۂ عرب پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کے اترنے پر سول ایوییشن اتھارٹی کی ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں۔ بعد ازاں پرواز میت کے ساتھ اپنی منزلِ مقصود کولمبو کے لیے روانہ ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button