Uncategorized
جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، جج صاحبان، سابق ججز، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، لا افسران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے حلف لیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔