کھیل

پی سی بی زون چھ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کرکٹ کلب نے عالمگیر جیم خانہ کو شکست دے 

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 26 جون2024ء) پاکستان کرکٹ کلب نے عالمگیر جمخانہ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی زون چھ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جس میں سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد، سعود شکیل، انور علی، صائم ایوب ، عمیر بن یوسف اور دیگر انٹر نیشنل کھلاڑی کھیل رہے تھے، نے عالمگیر جیم خانہ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی زون چھ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔عالمگیر جیم خانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4اوورز میں 69رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عثمان رحیم نے 17 اور عاشق علی نے 16رنز بنائے۔ فراز احمد خان نے 15 رنز دیکر 3 ، رضا الحسن نے 15رنز دے کر 3 جبکہ ٹیسٹ کرکٹر انور علی اور انٹر نیشنل کرکٹر صائم ایوب نے 18،18 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے 4وکٹوں کے نقصان پر 16.4اوور میں مطلوبہ 70رنز بنا لئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button