کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کے رول پر سوال اٹھنے لگے

ہم ’مکمل پیکج‘ تلاش کرتے رہے اور ریلو کٹوں پر سمجھوتہ کرتے رہے، ٹی ٹونٹی میں سپیشلسٹ اہم ہوتے ہیں : سلمان بٹ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2024ء ) پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاداب خان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ملک کے دیگر لیگ اسپنرز کی بجائے محدود باؤلنگ کے باوجود شامل کرنے پر ٹیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹورنامنٹ سے پاکستان کے جلد باہر ہونے کے بعد بٹ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب نے 2024ء میں دو بار صرف 4 اوورز کرائے تھے۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ پر عقل کی کمی اور ٹاپ پرفارم کرنے والے لیگ اسپنرز عثمان قادر اور اسامہ میر کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ سلمان بٹ نے کہا کہ "میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں عقل کی کمی کے بارے میں فکر مند ہوں۔ شاداب نے ورلڈ کپ سے قبل 2024ء میں صرف دو بار 4 اوورز کرائے تھے۔ ہم اس کے کردار کی وضاحت کیے بغیر اسے پیکیج کہتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button