پاکستان

منشیات کیخلاف بطور قوم شانہ بشانہ ہونا ضروری ورنہ کامیاب نہیں ہو سکتی:محسن نقوی

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 26 جون2024ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے مستقل خطرات کو مشترکہ اور جامع اقدامات سے نمٹنا ہو گا‘بطور قوم شانہ بشانہ ہونا ضروری ورنہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے منشیات کے مضر اثرات اور اس سے وابستہ جرائم، تشدد۔خرابی صحت اور پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ حکومت اس چیلنج کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پالیسی میں منشیات کی طلب اور فراہمی میں کمی اور بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button