دنیا

صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔ شہباز شریف کا بیان

لندن/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی 2024ء ) برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پر2 لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی، صادق خان نے اس تاریخی فتح کے لیے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جب کہ ہال کو 8لاکھ 13 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے، ان انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 102 نے اپنے مکمل نتائج کا اعلان کیا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے 400سے زیادہ کونسلروں کو شکست ہوئی، پارٹی کو 10 کونسلوں میں شکست ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ صادق خان پاکستانی ماں باپ کی اولاد ہیں، کسی مغربی ملک میں مسلسل تیسرے بار لندن جیسے شہر کے میئرکا انتخاب ان کے لیے ایک اعزاز ہے، صادق خان نے 2005 ءمیں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا رکن بننے سے قبل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انسانی حقوق کے ایک وکیل کے طور پر کیا تھا، 2016 ء میں پہلی بار منتخب ہونے والے صادق خان کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور 2000ء میں لندن کے میئر کا عہدہ تخلیق ہونے کے بعد سے وہ تین مرتبہ میئر بننے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button