بزنسپاکستان

تحریک انصاف کی قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں

موجودہ قیادت کو خوف ہے کہ اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل واپس نہ آ جائیں‘شیریں مزاری، مسرت جمشید چیمہ، عثمان ڈار، ملیکہ بخاری پر کیا بیتی، موجودہ قیادت نے کبھی پوچھنا گوارا نہیں کیا.سابق وفاقی وزیرکا امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون۔2024 ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ جو لوگ اس وقت تحریک انصاف کی قیادت کررہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں کیوں کہ جس دن وہ باہر ائیں گے ان کے پروٹوکول اور پارٹی میں عمل دخل ختم ہوجائے گا امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت کو خوف ہے کہ اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل واپس نہ آ جائیں انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری، مسرت جمشید چیمہ، عثمان ڈار، ملیکہ بخاری پر کیا بیتی، موجودہ قیادت نے کبھی پوچھنا گوارا نہیں کیا.فواد چوہدری نے بتایا کہ حراست کے دوران حراست ان پر بدترین تشدد کیا گیا گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایک اور ادارے کے حوالے کر دیا جس کے اہلکار تشدد کی ویڈیوز بنا کر اعلی حکام کو بھیجتے رہے انہوں نے کہاکہ میں انسانیت سوزمظالم کی تفصیل نہیں بتاسکتا‘ بجلی کے جھٹکوں سمیت ہر قسم کا تشدد کیا گیا. انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ فوج سے رابطے منقطع کرنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے باعث حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور عمران خان فوج سے رابطے رکھتے تو شاید غلط فہمیاں اتنی نہ بڑھتیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button