یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنیوالے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا

Spread the love

افریقی ملک یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنے والے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ نوجوان ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈورڈ پر صدر یووری موزیوینی، خاتون اول اور فوج کے سربراہ کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر،گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے