(اُردو ایکسپریس) سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے قومی اسمبلی کے رکن بن چکے ہیں، یوں پورا خاندان عملی طور پر اقتدار میں ہے۔ ماضی میں، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر گیلانی وزارتِ عظمیٰ سے برطرف ہوئے، مگر آج بھی وہ اور ان کا خاندان حکومتی عہدوں پر قابض ہے۔
حال ہی میں، گیلانی نے اپنے نواسے کی لندن یونیورسٹی سے گریجویشن میں شرکت کے لیے سرکاری خرچ پر انگلینڈ جانے کا بندوبست کیا۔ بطور چیئرمین سینیٹ، انہوں نے سرکاری وفد میں اپنے بیٹوں اور ان کی فیملیز کو شامل کروا کر فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام، مہنگے کھانوں اور تفریح کا لطف اٹھایا، جب کہ عوام بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی سے پریشان تھے۔
اب گیلانی کا پوتا پیدا ہوا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا تیس سال بعد یہ بھی ایم این اے بنے گا؟ جبکہ عوام کا استحصال اسی طرح جاری رہے گا؟