(اُردو ایکسپریس) پنجاب اسمبلی ممبران کی تنخواہ میں 1000 فی صد اضافے کے بعد 60 صفحات کا حکومتی خزانے سے ذاتی تشہیر کیلئے اشتہار۔جس کے پہلے 30 صفحات پر مریم نواز شری یف کے 170 تصاویر ہیں، حد ہوتی ہے۔
جس ملک کے نوجوان اٹلی، یونان کے ساحلوں پر بے روزگاری سے تنگ آکر انسانی سمگلروں کے ہاتھوں 40/50لاکھ روپے دے کر موت خریدتے ہیں اور سمندر میں ڈوب کر مچھلیوں کی خوراک بنتے ہیں وہاں پر ایک صوبے کی وزیر اعلی کا ذاتی تشہیر کیلئے ٹیکس کے پیسوں سے 60 صفحات کا اشتہار شائع کرنا سنگین بے رحمی اور قوم کیساتھ مذاق ہے۔
یہ قوم کے ساتھ کھلا مذاق اور سفاکی کی انتہا ہے! اصل کارکردگی اشتہارات سے نہیں، زمین پر نظر آتی ہے۔
غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے جھوٹے بیانیے مت بیچو—خدا کے لیے یہ کھیل بند کرو!