دنیا

کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی عالیشان طریقے سے دفنا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان کا خاندان خبروں کی زینت بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان نے اپنی ’خوش قسمت‘ گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کی جس کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی۔

جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریباً 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیز رفتار گاڑی دریا میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق

گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے پوجا کی اور گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا کا سورت میں تعمیراتی کاروبار ہے، انہوں نے گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے