(اُردو ایکسپریس) کراچی میں چائلڈ پورنوگرافی میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ امریکی قونصلیٹ جنرل کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس میں نابالغ امریکی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال اور بلیک میلنگ کے الزامات شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے بعد گلزار ہجری میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لیے، جن کے ابتدائی تجزیے میں بچوں کی فحش ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات برآمد ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔