کھیل

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی

Spread the love

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کا سامنا ہوا۔ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین ۔ ایک سے ہرایا۔ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے شکست دی۔ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا اسکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست سے دوچار کیا۔واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے