(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کرکے بہترین آغاز فراہم کیا۔
روہت شرما نے 83 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ تاہم، اس میچ میں وہ ایک اور بدقسمتی کا شکار ہوگئے— وہ مسلسل 12ویں بار ٹاس ہار گئے! اس کے ساتھ ہی انہوں نے لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا 1998-99 میں بنایا گیا ریکارڈ برابر کردیا۔
اس فہرست میں نیدرلینڈ کے پیٹر بورین 11 مسلسل ٹاس ہارنے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ روہت شرما اور برائن لارا اب 12 ٹاس ہارنے کے مشترکہ عالمی ریکارڈ ہولڈر بن چکے ہیں۔