(اُردو ایکسپریس) چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب میں 2017 کے فاتح سرفراز و دیگر کھلاڑی بھی شریک
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا لاہور کے شاہی قلعہ میں انعقاد ہوا، جس میں آئی سی سی اور پی سی بی کے ہائی آفیشلز کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اراکین بھی شریک ہوئے، تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایونٹ کا آفیشل ترانہ گایا ، آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایکزیکٹیو جیف آلڈر ڈائس، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ، حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز بھی تقریب میں شریک تھے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، محمدحفیط، جنید خان، محمد عامر، اظہر علی، حارث سہیل بھی موجود تھے۔
تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے برانڈ ایمبسیڈر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، سابق جنوبی افریقی بیٹر ڈومینی بھی شریک تھے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور لاہور قلندرز کے عاطف رانا بھی تقریب میں شریک تھے ۔