کھیل

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے اپنے اسکواڈ میں اہم تبدیلی کرلی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز لاکی فرگوسن دائیں پاؤں کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ کائل جیمیسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جس کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔

 

فرگوسن کی غیر موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ وہ ان کے بولنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے۔ دوسری جانب، جیمیسن کی شمولیت سے ٹیم کی پیس بیٹری میں نئی توانائی آئے گی۔

 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس میں افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے