کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

افغانستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ سے کراچی میں کھیلے گی پھر 26 فروری کو انگلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں اور 28 فروری کو آسٹریلیا سے لاوہر میں میچ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے