(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی پرچم کی غیر موجودگی کی اصل وجہ سامنے آگئ ہے
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران دیگر ممالک کے جھنڈے لہرا دیے گئے، مگر بھارتی پرچم نظر نہیں آیا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تنازع کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں اپنے میچز کھیلے گی، اس لیے ان کا پرچم نہیں لگایا گیا۔
پاکستان بھر میں دیگر ممالک کے جھنڈے اور کھلاڑیوں کے بینرز لگے ہیں، جن میں بھارتی کپتان کا بھی شامل ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا مقصد کسی بھی سیاسی تنازع سے بالاتر ہو کر ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔”