کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے دبئی روانہ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

محسن نقوی آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے