(اُردو ایکسپریس) چلی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں سمندر میں موجود ہمپبیک ویل مچھلی نے کشتی سوار کو نگلنے کے بعد زندہ اگل دیا۔
پانی پر تیرتی ویل مچھلی نے ایڈرین سمانکس نامی کشتی سوار کو کچھ لمحوں کے لیے نگل لیا۔
نے بتایا کہ ’جب میں پیچھے مڑا تو میں نے دیکھا کہ گہرے نیلے اور سفید رنگ کی کوئی چیز میرے بہت ہی قریب موجود ہے جس نے مجھے پانی میں ڈبو دیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے تب محسوس ہوا کہ میں اب کچھ نہیں کر سکتا۔ مجھے لگا کہ میں مرنے والا ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دو سیکنڈ بعد میں دوبارہ پانی کی سطح پر تھا اور پھر مجھے سمجھ آیا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔‘
ڈیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب ایڈرین کی جانب پانی کی بڑی لہریوں نے آنا شروع کیا تو میں نے جوش سے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹی وی این سے بات کرتے ہوئے والد نے مزید بتایا کہ ’مجھے اس وقت ڈر لگا کہ کیونکہ میں نے تین سیکنڈ کے لیے ایڈرین کو نہیں دیکھا اور پھر اچانک اُس کی آواز سنی۔‘
اس بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ ہمپبیک ویل مچھلی کا گلا چھوٹا ہوتا ہے لہٰذا وہ ایڈرین کو کبھی بھی پوری طرح نگل نہیں سکتی تھی۔”