پاکستان

پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان، جڑواں شہروں کے داخلی راستے بلاک، اسکولوں میں تعطیل

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے داخلی راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ہیں۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے اور راولپنڈی میں ٹیست میچ کھیلا جا رہا ہے، سکیورٹی کے شدید خدشات ہیں جس کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔جبکہ پی ٹی ٹی آئی کے جلسے اور ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کی انتظامیہ نے ایک روز کے لیے اسکولوں کی چھٹی کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے