دنیا

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز تھرو کرتے وقت ارشد ندیم کے ذہن میں کیا چل رہا تھا؟

Spread the love

گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بتادیا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں مینز جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں تاریخ ساز تھرو کرتے وقت ان کے ذہن میں کیا چل رہا تھا۔جیولن تھرو میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی میرے ہاتھ سے تھرو نکلی تو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ 90 میٹر سے اوپر ہی جائے گی۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ جب پتا چلا کہ میں نے 92 میٹر سے اوپر تھرو کردی ہے تو مجھے 80 سے 90 فیصد یقین ہوگیا تھا کہ گولڈ میڈل پاکستان آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انتہا سے زیادہ خوش ہوں اور قوم کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ قوم میرا انتظار کررہی ہے، میں صبح یہاں سے نکلوں گا اور رات ایک بجے لاہور میں لینڈ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے